شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز سے محروم،4کاریں چوری

شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز سے محروم،4کاریں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز ، طلائی زیورات، کاروں ،موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوعمران اور اس کی  فیملی سے 6 لاکھ 70 ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ جوہر ٹاؤ ن میں ڈاکو عدنان سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے ،موبائل ، کوٹ لکھپت میں عامر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے ، موبائل ، شاہدرہ میں اختر سے 5 لاکھ روپے ، موبائل ، مانگا منڈی میں شاہد سے 7 لاکھ روپے ، موبائل ، یکی گیٹ میں عمر سے 3 لاکھ روپے ، موبائل ، غالب مارکیٹ میں رضوان سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے ، موبائل ، ہربنس پورہ میں امجد سے 4 لاکھ روپے ، موبائل ، برکی میں ارشد سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ، موبائل ، سمن آباد میں اکرم سے 2 لاکھ روپے ، موبائل ، سول لائن میں انور سے 4 لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ ڈیفنس، مانگا منڈی، غالب مارکیٹ، مصطفی ٹاؤن سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلامپورہ،شاہدرہ، کاہنہ، لیاقت آباد، رائیونڈ سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں