الیکشن کمیشن 90روز میں انتخابات یقینی بنائے :قائمہ کمیٹی

 الیکشن کمیشن 90روز میں انتخابات یقینی بنائے :قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ،اے پی پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں انتخابات جنوری 2024 کے بجائے قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد90روز کی آئینی مدت کے اندر کروانے کی سفارش کردی۔

سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایوان بالا کی کمیٹی کو بریفنگ دی،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں دھاند لی نہیں ہوگی، ہمارے لئے کوئی فیورٹ نہیں ، ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوا، اس کو پس پردہ رکھا ہوا ہے ، ہم سب کولیول پلیئنگ فیلڈ دے رہے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن سے جو غلطیاں ماضی میں ہوئیں وہ دوبارہ نہ کی جائیں۔اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت90روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ،کمیٹی نے انتخابات کے دوران نتائج مرتب کرنے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رزلٹ مینجمنٹ کو مزید بہتر کرنے کی تجاویز دیں اور کہا کہ پراسیس اور طریقہ کار کو مزید محدود ، انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان نے بتایا کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے شامل ہونگے جبکہ ملک بھر میں 91,809 عارضی پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 41,809 کو نارمل جبکہ 32،508 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ،آئندہ عام انتخابات کے لئے تقریباً 10 لاکھ پولنگ عملے کی ضرورت ہوگی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں