عوام نواز شریف کے استقبال کی نئی تاریخ رقم کرینگے :حمزہ

عوام نواز شریف کے استقبال  کی نئی تاریخ رقم کرینگے :حمزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر ، آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت نواز شریف کی 21 اکتوبر وطن واپسی کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس ہوا ۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا لوگ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے پرجوش ہیں اور اس سلسلے میں وہ خود بھی ورکرز کو گراس روٹ لیول تک جا کر تحریک دیں گے ۔ لاہور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ جائزہ اجلاس میں تیاریوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حمزہ شہباز سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما سید حشمت علی شاہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں نواز شریف کی واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔حمزہ شہباز نے کہا عوام وطن واپسی پر اپنے محبوب لیڈر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں