جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی پی آئی اے کی پروازمیں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
لاہور (نیوز رپورٹر )جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہناتھا دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہواجس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی اور تمام مسافروں کواتار لیا گیا۔