بینک ،مالیاتی ادارے تین دن کیلئے بند

بینک ،مالیاتی ادارے تین دن کیلئے بند

لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے کل (جمعہ) سے تین روز کیلئے بند رہیں گے۔

12ربیع الاول کی مناسبت سے 29ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے جو تعطیلات کے بعد 2اکتوبر بروز پیر کو دوبارہ کھلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں