گورنر ہائوس لاہور میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر گائیڈڈ ٹور کا افتتاح
لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر گائیڈڈ ٹور کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہائوس ایک تاریخی عمارت اور قومی ورثہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار گورنر ہائوس کے بیرونی حصے کے ساتھ اندر ونی حصہ بھی عام لوگوں کی رسائی کے لئے منظم طریقے سے کھولا جارہا ہے جہاں لوگ گائیڈڈ ٹورز کر کے گورنر ہائوس کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام کاوشوں کا کریڈٹ گورنر پنجاب اور متعلقہ محکموں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے بڑی عرق ریزی سے اس پروجیکٹ پر کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو خود میں نے پہلی بار دیکھیں ہیں جیسے کہ مغل دور کے قاسم خان کا مزار وغیرہ۔