اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اعظم سواتی کے دائمی  وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے پیش کیاجائے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں ایک بار پھر فردجرم عائد نہ کی جاسکی۔فوادچودھری کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں