نواز شریف کا واپسی سے قبل 3 عرب ممالک کے دورے کا امکان

نواز شریف کا واپسی سے قبل 3  عرب ممالک کے دورے کا امکان

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل 3عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کا امکان ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری کئے جا رہے ہیں ۔ دوروں میں مریم نواز ، متعدد اہم لیگی رہنما اور ان کی معاشی ٹیم بھی نواز شریف کے ہمراہ ہو گی ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف کے ان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں وہ ان ممالک کے ساتھ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے اور انکے وطن پہنچتے ہی مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں