بجلی ایک روپیہ 83پیسے یونٹ مہنگی ہونیکاامکان

بجلی ایک روپیہ 83پیسے یونٹ مہنگی ہونیکاامکان

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک رو پیہ 83 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ کراچی کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیپرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر آج درخواست گزار اور سٹیک ہولڈرز کو سنا ہے ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران نیپرا کے حکام نے بتایا درخواست کی من وعن منظوری کی صورت میں صارفین پر 33ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں