چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 24سیشن ججز او ایس ڈی بنا دئیے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 24سیشن ججز او ایس ڈی بنا دئیے

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنا دیا ، تقرری کے منتظر 24 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں آج 29 ستمبر سے بطور او ایس ڈی تعینات ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت فخر بہزاد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر سلیم رانا کو راولپنڈی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحیم کو ڈی جی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیا اللہ خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر سلطان کو جہلم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابرہیم اصغر کو لیہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو خوشاب ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار لون کو ننکانہ صاحب ،ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمن خان کو راجن پور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر کو چنیوٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان کو منڈی بہائوالدین ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر کو پاکپتن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کو شیخوپورہ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس کو مظفر گڑھ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال کو گوجرنوالہ میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں