جسٹس عرفان سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،حلف اٹھالیا

جسٹس عرفان سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،حلف اٹھالیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)جسٹس عرفان سعادت خان سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بن گئے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،سینئر جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز،سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج اورشہیدذوالفقاعلی بھٹولاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رانا محمد شمیم ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر،پراسیکیوٹرجنرل سندھ فیض شاہ،سندھ بارکونسل، ہائیکورٹ بار ،کراچی بار،ملیربار ،حیدرآباد بارایسوسی ایشنز کے صدور اورجنرل سیکرٹریز و دیگروکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔جسٹس احمد علی ایم شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 34رہ گئی جبکہ 6 جج صاحبان کی پوزیشن پرابھی ججوں کی تعیناتی باقی ہے ۔ توقع ہے جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس اور دیگرججزکی تعیناتی کامعاملہ زیر غور آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں