جڑانوالہ:مسلح افراد کی فائرنگ ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما ساتھی سمیت زخمی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) فائرنگ سے نائب ناظم اعلیٰ پنجاب جمعیت اہلحدیث قاری خالد مجاہد ساتھی سمیت زخمی ہوگئے ۔قاری خالد مجاہد خطیب پتوکی مولانا عقیل کے ہمراہ کار پرپتوکی براستہ جڑانوالہ کھرڑیانوالہ جا رہے تھے ۔
علی پور بنگلہ کے قریب مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی ۔ اطلاع پر ایس پی بلال محمود پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔