کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی کمی

کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی کمی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔۔۔

 جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں 77 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے چار ماہ کے دوران زرمبادلہ میں آمدن اور اخراجات میں عدم توازن (کرنٹ اکائونٹ خسارہ)کم ہوکر ایک ارب5کروڑ91لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ3ارب10کروڑ71لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح حالیہ 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں2ارب4کروڑ80لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ موجودہ مالی سال کے ماہ اکتوبر میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7کروڑ41لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ اکتوبر میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ84کروڑ93لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں حالیہ اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں77کروڑ50لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں