معروف شخصیت شفقت ریاض گوندل آئی پی پی میں شامل

معروف شخصیت شفقت ریاض گوندل آئی پی پی میں شامل

لاہور(سیاسی رپورٹرسے)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چودھری شفقت ریاض گوندل نے ملاقات کی۔

شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جہانگیر ترین نے شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔شفقت ریاض کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور انکو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظوراحمد وٹو کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی تیمارداری کی۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان اور میاں منظور احمد وٹو کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پربھی بات چیت ہوئی جبکہ موجودہ ملکی و سیاسی صو رتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں