ڈالر75پیسے سستا،سونا2لاکھ 15ہزار100روپے پرمستحکم

ڈالر75پیسے سستا،سونا2لاکھ 15ہزار100روپے پرمستحکم

کراچی بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا،ادھر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر53پیسے کی کمی سے 285.97روپے پرآگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر75پیسے کی کمی سے 287.50روپے کاہوگیا،تاہم یوروایک روپے کے اضافے سے 314روپے پرجاپہنچا، برطانوی پاؤنڈ 358روپے پرمستحکم رہا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا2ڈالرکی کمی سے 1999ڈالرفی اونس کاہوگیا جبکہ کمی کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2لاکھ15ہزار100روپے اور دس گرام 1لاکھ84ہزار414روپے پر برقرار رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں