ن لیگ ٹکٹوں کیلئے اپلائی کرنے کا وقت ختم، 4 ہزار سے زائد درخواستیں

ن لیگ ٹکٹوں کیلئے اپلائی کرنے کا وقت ختم، 4 ہزار سے زائد درخواستیں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کے لئے 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پارلیمانی پارٹی بورڈ ٹکٹس کے لئے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کرے گا۔پارلیمانی بورڈ پارٹی قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی مشاورت سے امیدواروں کو حتمی شکل دے گا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلے یکم سے 10نومبر تک ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس میں بعد ازاں20 نومبر تک توسیع کر دی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں