جبری لا پتا افراد کیسز:وزرا کمیٹی کا اجلاس، مینگل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت جبری لا پتا افراد کے کیسز کے حوالے سے قائم وزرا کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم بھی شریک تھے ۔اجلاس میں کمیشن کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ مزید برآں جبری گمشدگیوں پر پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کی گئی۔