ترجیحی تجارت:پاکستان اورآذربائیجان کامذاکرات بحالی پراتفاق

ترجیحی تجارت:پاکستان اورآذربائیجان کامذاکرات بحالی پراتفاق

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی)پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت میں اہم پیش رفت ،دونوں ممالک نے ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلہ میں 15، 15 اشیا کی فہرست پر مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان نے 30 روز میں ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آذربائیجان کے سفیر بلال حئی نے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ نگران وفاقی وزیر نے بتایا آذربائیجان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار تھے ، دونوں ممالک نے معاہدے پر مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے ، آذربائیجان پاکستان کیلئے بڑی تجارتی منڈی ثابت ہوسکتی ہے ، آذربائیجان کے ساتھ چاول ، آئی ٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں تجارت بڑھانے کے مواقع ہیں، آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمدات پر پابندی ہٹا دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں