کثیر ملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد

کثیر ملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد

لاہور(نیوز ڈیسک)دو ہفتے طویل کثیر ملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجر الشرق پنجم کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں برادر ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فجر الشرق پنجم انسداد دہشت گردی کیشعبہ میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کے مابین کثیر ملکی مشترکہ مشق ہے ، جس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور برادر ممالک کے مابین تاریخی فوجی روابط مزید مستحکم بنانا ہے ، رکن ملکوں نے ایک دوسرے کی مہارت و تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھرپور جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں