اشتعال انگیز گفتگو:مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

 اشتعال انگیز گفتگو:مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو اشتعال انگیز گفتگو کیس میں پیش نہ ہونے پران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے ان کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ سماعت پر اسی مقدمہ میں نامزد ملزم جاوید لطیف نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروادی تھی جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے لیکن مریم اورنگزیب طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں، لاہور کے گرین ٹاؤن تھانہ نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں