بینظیر،زرداری کوبھی فیملی ملاقات سے روکاجاتاتھا:جسٹس گل

بینظیر،زرداری کوبھی فیملی ملاقات سے روکاجاتاتھا:جسٹس گل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور ملاقات کی اجازت فراہم کرنے کی رپورٹ پر درخواست نمٹا دی۔۔۔

 عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر)انوار الحق عدالت میں پیش ہوئے اور فواد چودھری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا فواد چودھری کو جیل میں بی کلاس فراہم، فیملی اور وکلاء سے ملاقات جبکہ اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، جیل میں فیملی اور وکلاء کی ملاقات پر آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا،ایسے واقعات آپ کے افسران کیلئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے بتایافواد ایک کیس میں گرفتار ہیں باقی پتا نہیں کتنے ہیں، جسٹس میاں گل حسن نے کہا جیل سپرنٹنڈنٹ سے کیسوں کی تفصیلات منگوا لیتے ہیں، عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں