ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے میں ہمارا کردار نہیں، الیکشن کمیشن

ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے میں ہمارا کردار نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ۔۔۔

 وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔تحریک انصاف کی طرف سے 24 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کی اس شکایت پر کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کا دائرہ عمل تنگ اور اسے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے کہنا ہے کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف نے جب اپنے گمشدہ رہنماؤں کے جبری انٹرویو، بیانات اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا تو بھی الیکشن کمیشن نے اسی موقف کا اعادہ کیا کہ اس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت ضمیر کے قیدی کے طور پر جیل کاٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم مختلف مقدمات بشمول سائفر کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث جیل میں ہیں۔واضح رہے کہ 6 نومبر کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے ای سی پی کو مراسلہ لکھا اور چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا۔ 22 نومبر کو الیکشن کمیشن نے ہر مطالبے پر ریمارکس دے کر اس کا جواب دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں