لاہور یو بی اے ایس :پہلے بیچ کے طلبہ 9پروگرامز سے متعارف

لاہور یو بی اے ایس :پہلے بیچ کے طلبہ 9پروگرامز سے متعارف

لاہور(سٹاف رپوٹر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز(لاہور یو بی اے ایس) میں پہلے بیچ کے طلبہ کیلئے تعارفی اور واقفیتی پروگرام (اورینٹیشن ڈے) کا انعقاد کیا گیا۔

 یونیورسٹی نو پروگرامز کا اجراکر رہی ہے جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، سات بی ایس پروگرامز (ریڈیولوجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی، اینستھزیا ٹیکنالوجی، لیب ٹیکنالوجی، کلینیکل سائیکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، فرانزک سائنسز،نیو ٹریشن سائنسز) شامل ہیں،تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جاوید اصغرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی نیز پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک، کمپنی سیکرٹری اسد احمد خان، ڈین فیکلٹی آف اپلائیڈ ہیلتھ سائنسزڈاکٹر زاعمہ علی،ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسزڈاکٹر نوید شجاع، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی ڈاکٹر حافظ عاصم،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف نیو ٹریشن ڈاکٹر انیس الرحمان بھی موجود تھے ۔ ادارے کی جانب سے طلبہ کو بڑے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے یقین کی طاقت کے فلسفے پر بات کی جس کا مقصد مستقبل کے معمار طالب علموں میں بلند حوصلہ،خود اعتمادی اور پختہ عزم کی صفات کو اجاگر کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ کچھ نیا کرنے کیلئے ایک نقطہ نظر درکار ہے جو کہ یقین محکم اور خود پر اعتماد کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور بلاشبہ یہ مثبت سوچ معاشرے میں تبدیلی لاسکتی ہے ،یونیورسٹی جدید ترین سہولیات، تعلیم یافتہ فیکلٹی اور ایک جامع نصاب کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے ، اورینٹیشن ڈے میں تمام نئے آنے والے طالب علموں کو تعلیمی نصاب اور قواعد وضوابط کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور حلف نامہ بھی پڑھوایا گیا،لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نئے تعلیمی سال کاآغاز کرتے ہوئے بہترین اساتذہ اور بہترین تعلیمی نظام کے ذریعے اپنے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں