ساہیوال :موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1شخص قتل

ساہیوال :موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1شخص قتل

ساہیوال، فیروزوالا، کھڈیاں خاص،مریدکے ،کالاشاہ کاکو(نمائندگان دنیا) مختلف علاقوں 3افراد کو بے دردی سے قتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق 20سی شادمان ٹاؤن میں شام کے وقت گھر پردستک ہوئی تو سہیل احمد نے دروازہ کھولنے سے قبل پوچھاکون ہے تو نام جاوید بتایاگیا، دروازہ کھولنے پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا گیا،جسے فوری طورپر ریسکیو 1122کے عملہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے حسین احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔دریں اثنا جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں معمولی تنازع پر نوجوان قاسم خان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے چھریوں کے وار کر کے نوجوان مزدور محمود احمد کو ہلاک اس کے کزن ذیشان کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال کرا دیا گیا جس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ، ملزمان فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں کھڈیاں خاص کے نواحی علاقے ڈھولن روڈ شیر ربانی ٹاؤن میں آلو کے کھیت سے 65 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس پر نامعلوم ملزموں نے تشدد کیا اور گلا دبا کر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔مقتول کی شناخت رشید مسیح گاؤں مانانوالا علاقے تھانہ گنڈا سنگھ سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں