6ترقیاتی سکیموں کیلئے 9ارب 50کروڑ سے زائد فنڈز منظور

6ترقیاتی سکیموں کیلئے 9ارب 50کروڑ سے زائد فنڈز منظور

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 29ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 9ارب 50کروڑ 33لاکھ 19ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

پی اینڈ ڈی کے چیئرمین افتخار علی سہو کی زیرصدارت صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب کے تمام ضلعوں میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 75کروڑ 68لاکھ 51ہزار روپے ، پاکپتن میں عارفوالا بائی پاس کی تعمیر کیلئے 78کروڑ 49لاکھ 8ہزار روپے ، ضلع خانیوال میں انٹر چینج کی تعمیر کیلئے 2ارب 73کروڑ 8لاکھ 52ہزار روپے ، فیصل آباد میں کرکٹ ہائی پرفارمنس ہیڈ کوارٹرز کی فراہمی کیلئے 1 ارب 24کروڑ 49لاکھ 49ہزار روپے ، سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس ہیڈ کوارٹرز کی فراہمی کیلئے 1ارب 32کروڑ 25لاکھ 82ہزار روپے اور پانی کی ترسیل بہتر بنانے کے سلسلہ میں اریگیشن چینلز کی کنکریٹ لائننگ کیلئے 2ارب 66کروڑ 31لاکھ 61ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سمیت چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں