متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

 متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں جنید کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقے میں جاوید اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،داتا دربار کے علاقے میں معین سے 2لاکھ17ہزار روپے ،شالیمار کے علاقے میں علی سے ایک لاکھ 30 ہزارروپے نقدی و موبائل فون،ہربنس پورہ کے علاقے میں حمزہ سے گن پوائنٹ پر42ہزار روپے نقدی و موبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ریحان سے 34 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ،گلشن اقبال کے علاقے میں گن پوائنٹ پررضا سے 22 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں زاہد سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے سندر اوربرکی کے علاقوں میں سے 2گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ،شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور کے علاقوں میں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں