گندم کی بوائی کاسیزن:کھاد نہ ملنے سے کاشتکار پریشان

گندم کی بوائی کاسیزن:کھاد نہ ملنے سے کاشتکار پریشان

لاہور(سہیل احمد قیصر)گندم کی بوائی کے سیزن میں کھاد کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں فروخت کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ کھاد کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں فروخت کے باعث کاشتکارشدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 کاشتکاروں کی بڑی تعداد حصول کھاد کے لیے سرگرداں دکھائی دیتی ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ ڈی اے پی کھاد کے نرخ 12ہزار 5سو روپے سے 13ہزار روپے تک مقرر کررکھے ہیں لیکن کھاد ڈیلرز 14سے 15ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں۔ یوریا کھاد کی بوری00 32 روپے کے مقررہ نرخوں کے بجائے 5ہزار روپے سے چھ ہزار روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ اِس صورت حال کے پیش نظر گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر نوید عصمت کاہلوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کے لیے کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں،کسی بھی جگہ پر کھاد کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں فروخت پر فوری کارروائی کی جاتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں