جنوبی چھاؤنی:مبینہ پولیس تشددسے زیر حراست ملزم جاں بحق

جنوبی چھاؤنی:مبینہ پولیس تشددسے زیر حراست ملزم جاں بحق

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کے زیر حراست اسحاق نامی ملز م مبینہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسحاق نامی ملزم کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج تھے ، انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتاری کے باوجود ملزم کو عدالت پیش نہ کیا ،گزشتہ روز اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبرنہ ہو سکا، دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پولیس حکام کی جانب سے عدالت پیش نہ کرنے اور بروقت طبی امداد نہ فراہم کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں