سانحہ جڑانوالہ:کمیشن نہ بنانے کا از سر نو جائزہ لیں گے :حکومت

سانحہ جڑانوالہ:کمیشن نہ بنانے کا از سر نو جائزہ لیں گے :حکومت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف دائردرخواست پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ ایک افسر کی انکوائری رپورٹ لگتی ہے ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لیں گے ، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومتی رپورٹ کے مطابق 22 چرچ جلے ہیں،اگر اس چیز کو پیسوں کی ادائیگی سے جوڑیں گے تو انتہائی غلط ہے ۔عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے کہا آپ اپنے طور پر درخواست گزاروں میں سے کسی سے بات بھی کریں، کچھ چیزیں فیصلہ سازی میں مدد کریں گی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ رپورٹ حقائق کے منافی ہے ، عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں