جعلی تصاویرکوہستان میں لڑکی کے قتل کاسبب بنیں

جعلی تصاویرکوہستان میں لڑکی کے قتل کاسبب بنیں

کوہستان،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)کوہستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر کی بنیاد پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔ لڑکی کے والد نے جعلی تصاویر پر اپنی بیٹی کو غلط فہمی کی بنیاد پر قتل کیا۔

 خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کاکا خیل نے بتایا سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر وائرل کی گئی تھیں، باپ نے غلط فہمی کی بنیاد پر بیٹی کو قتل کیا۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے مقتولہ کے والدارسلا کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے صلاح مشورے میں شریک 3 دیگر ملزمان بھی گرفتار کرلئے ۔ گرفتار ملزمان میں لڑکی کا چچا اور 2 قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔ پولیس کی حفاظتی تحویل میں موجود لڑکے کو عدالت پیش کرکے بیان قلمبند کرلیا گیا۔ پولیس کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقامی لڑکے اور 2 لڑکیوں کی ایک ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر ایک لڑکی کو اس کے باپ اور رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں