حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری ،عام انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار

حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری ،عام انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈیجیٹل مردم شماری کا کا م مکمل کر لیا، حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کی باضابطہ اشاعت 30 نومبر کو کریگا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا گیا، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن،لا ئونگ اور ممبران نے شرکت کی ۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کا معاملہ زیر بحث رہا۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ پر بھی بریفنگ ہو ئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324عتراضات سُننے کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی۔ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں