لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر پر

 لاہور دنیا میں فضائی آلودگی  کے اعتبار سے 7ویں نمبر پر

لاہور (آئی این پی) شہر لاہور سے سموگ کے دھندلے بادل چھٹ گئے اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر پر آ گیا۔

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے بعد ایئر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 165ریکارڈ کی گئی، فیز 8ڈی ایچ اے 175، کینٹ پولو گراؤنڈ183، ایچی سن کالج 115 ،شاہراہ قائداعظم 195 ، جوہر ٹاؤن 165 ، فدا حسین ہاؤس 110 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے راج کے ساتھ درجہ حرارت نمایاں کمی آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں