مشرق وسطیٰ صورتحال، پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

مشرق وسطیٰ صورتحال، پی این ایس  طغرل خلیج عدن میں تعینات

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کوخلیج عدن میں تعینات کیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا ہے ، پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں