نوازشریف کو انتخابات پلیٹ میں رکھ کر دیدیئے گئے :واوڈا

 نوازشریف کو انتخابات پلیٹ  میں رکھ کر دیدیئے گئے :واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اورتحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بند گلی میں لے گئے اور انہیں پارٹی سربراہی چھوڑنی پڑگئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہئے تھا،نوازشریف کو انتخابات پلیٹ میں رکھ کر دے دیئے گئے ، 9 مئی کو گولی چلتی تو کہا جاتا اپنے لوگوں پر گولی چلائی گئی لیکن اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،اسے کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے تھا، کچھ لوگ پریس کانفرنس کرکے بھی آزاد نہیں ہوسکتے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے فیصل واوڈا نے کہا بد نصیبی ہے کہ اپنے ہاتھ سے اپنے گھر کو آگ لگا دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں