ن لیگ پارلیمانی بورڈ:اجلاسوں کا شیڈول جاری،آج سرگودھا کے ٹکٹوں کا فیصلہ

ن لیگ پارلیمانی بورڈ:اجلاسوں کا شیڈول جاری،آج سرگودھا کے ٹکٹوں کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ (ن)نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمومی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹوں اور امیدواروں کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔

 جمعے کو پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہفتہ 2 دسمبر لاہور میں ہوگا، پارلیمانی بورڈ سرگودھا ڈویژن کے لئے پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ کرے گا ۔راولپنڈی ڈویژن کے لئے امیدوارں کا فیصلہ 3 دسمبر کو ہو گا ۔خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں امیدواروں کا فیصلہ 6 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا۔7 دسمبر کے اجلاس میں بلوچستان جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں پارٹی ٹکٹس بارے اجلاس 8 دسمبر،ملتان ڈویژن کیلئے 9 دسمبر ،ساہیوال ڈویژن 11 دسمبر ، فیصل آباد ڈویژن 12 دسمبر ،گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے 13 دسمبر کو ہوگا ۔لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن کے لئے 14 دسمبر کو اجلاس ہوگا ،لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہوگا ۔لاہور سٹی ڈویژن میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم بارے اجلاس 15 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ۔صوبہ سندھ میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ 16 دسمبر،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ18 دسمبر جبکہ خیبر پختونخوا کے باقی ماندہ انتخابی حلقوں کے لئے پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں