لاہور پر ائم کا جدید انفراسٹرکچر مکمل،افتتاح:ڈس ایبلڈ کو آئندہ ان ایبلڈ کہا جائیگا،سنٹرز اپ گریڈ کرینگے:محسن نقوی

لاہور پر ائم کا جدید انفراسٹرکچر مکمل،افتتاح:ڈس ایبلڈ کو آئندہ ان ایبلڈ کہا جائیگا،سنٹرز اپ گریڈ کرینگے:محسن نقوی

لاہور ،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور پرائم،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا جدید انفراسٹرکچر مکمل ہونے پر باضابطہ افتتاح کردیا ۔

 انہوں نے کہا سی بی ڈی کو اضافی اراضی دینگے ،جنوری تک نیا بریج مکمل ہو جائے گا تو مین بلیوارڈ، ڈیفنس اور والٹن روڈ کے ساتھ منسلک ہوجائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیااور زیر تعمیر بلیوارڈ پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا سی بی ڈی راولپنڈی میں زمین کا تعین کرے تاکہ ہم سی بی ڈی راولپنڈی شروع کر سکیں۔خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈس ایبلڈ کو آئندہ ان ایبلڈ کہا جائیگا،سنٹرز اپ گریڈ کرینگے ، ٹائون شپ میں زمین واگزرار کرا کے ان ایبلڈ بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر بنا رہے ہیں۔سی بی ڈی لاہور میں ڈ پلومیٹک انکلیو کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر کام جاری ہے ۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویب پورٹل ان ایبلڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ قبل ازیں محسن نقوی نے علی الصبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی،انہوں نے فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اوریکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان،سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور عوام کو مبارکباددی ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ ہنجروال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا، تقریب میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کہا لاہور میں 22 نئے تھانے بنائیں گے ،سیف سٹی کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں