پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرینگے :زرداری

پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،کسی سے  سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرینگے :زرداری

لاہور(سپیشل رپورٹر، این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔۔۔

ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید، لاہور کے صدر اسلم گل ،وسطی پنجاب شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی،فیصل میر ، نواب شہزاد علی خان اور سفیان گھرکی بھی شامل تھے ۔آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا،آصف زرداری نے عام انتخابات میں پنجاب میں پارٹی کے متوقع امیدواروں بارے دریافت کیا تو رانا فاروق سعید نے وسطی پنجاب کے متوقع امیدواروں کی فہرست پیش کر دی ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، پی پی آئندہ انتخابات میں اکیلے لڑے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں