چیف الیکشن کمشنر کاپختونخوامیں انتخابی تیاریوں پراظہاراطمینان

چیف الیکشن کمشنر کاپختونخوامیں انتخابی تیاریوں پراظہاراطمینان

اسلام آباد (وقائع نگار،آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ سے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے صوبے میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی ، چیف الیکشن کمشنرنے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی این پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا وفد اگلے ہفتے خیبرپختونخوا کا دورہ کریگا، چیف الیکشن کمشنر انتخابی تیاریوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری آفس میں اجلاس کی صدارت کرینگے اوراہم ہدایات جاری کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں