سٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

کراچی (آن لائن )پاکستان سٹاک مارکیٹ نے جمعرات کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔پہلی بار انڈیکس 64700پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ 100انڈیکس مزید800 پوائنٹس بڑھ گیا ۔

مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب8ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور53.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے ۔ جمعرا ت کوبھی سٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کے ایس ای100انڈیکس 800.35پوائنٹس بڑھ گیا ، جس سے انڈیکس63917.72پوائنٹس سے بڑھ کر64718.08پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 242.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21351.74پوائنٹس سے بڑھ کر21594.10پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس42533.31پوائنٹس سے بڑھ کر43034.07پوائنٹس پرجاپہنچا ۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب8ارب 15کروڑ23لاکھ13ہزار270روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب6ارب94کروڑ43لاکھ11ہزار808روپے سے بڑھ کر93کھرب15ارب9کروڑ66لاکھ25ہزار78روپے ہو گیا ۔پاکستان سٹاک میں جمعرات کو37ارب روپے مالیت کے 1ارب31کروڑ65لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو35ارب روپے مالیت کے 98کروڑ48لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں