واثق قیوم ،لیاقت جتوئی ،نعمان شاہ تحریک انصاف سے الگ

 واثق قیوم ،لیاقت جتوئی ،نعمان شاہ تحریک انصاف سے الگ

لاہور ، کراچی (سیاسی رپورٹرسے ، اپنے خبر نگار سے ،دنیا نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم ،سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور تحریک انصاف کے جوائنٹ سیکرٹر ی نعمان شاہ نے تحریک انصاف چھوڑ دی ۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے  پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی،واثق قیوم عباسی نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہاکہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا ۔ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے ۔ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیارکر لی، لیاقت جتوئی کی جی ڈی اے میں شمولیت کے موقع پر صفدرعباسی، سید زین شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں