میڈیکل ، ڈینٹل کالجز میں داخلے کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

میڈیکل ، ڈینٹل کالجز میں داخلے کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعہ کے روز پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی ۔

ٹاپ 5000 اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی جس میں سے 3389 امیدواروں کو ہی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا۔ لسٹ کے مطابق ایم بی بی ایس کیلئے اوپن میرٹ 91.3 اور بی ڈی ایس کیلئے 91.1 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 48 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے ۔  اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ امیدواروں کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کیے جائیں گے ۔ داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار کی دی گئی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ میڈیکل کالج الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں