چیئر مین سینیٹ کے بھائی ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے فارغ

 چیئر مین سینیٹ کے بھائی ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رزاق سنجرانی کو ہٹانے کی منظوری دی۔ پٹرولیم ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کرد یا۔ رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ۔

 وہ پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم تھے ان کو اس ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا۔ رزاق سنجرانی آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق رزاق سنجرانی کو ہٹانے کے لئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیاگیا، دو بجے رزاق سنجرانی کو عہدے سے برطرف کیاگیا، رزاق سنجرانی کا موقف جا ننے کے لیے روزنامہ دنیا نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوا۔ تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق رزاق سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں