فضائی آلودگی :دنیا میں لاہور بدستور سرفہرست ، سانس لینا محال

فضائی آلودگی :دنیا میں لاہور  بدستور سرفہرست ، سانس لینا محال

لاہور (نیوز رپورٹر،آئی این پی )لاہور میں سموگ برقرار، باسیوں کیلئے فضا میں سانس لینا محال ہوگیا ۔

ہفتہ کو بھی  لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 304 ریکارڈ کی گئی،ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سموگ کے حوالے سے لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے ۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 291 ریکارڈ کی گئی، فیز8-ڈی ایچ اے میں 422 ،لاہور امریکن سکول 419،کینٹ پولو گراؤنڈ 502 ،ایچیسن کالج 402، شاہراہ قائداعظم 502 اورجوہر ٹاؤن میں ائیر کوالٹی انڈیکس 322 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے ، اے کیو آئی 231 ریکارڈ کیا گیا ،فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں