اسد قیصر کی ضمانت، 3ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار

اسد قیصر کی ضمانت، 3ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار

مردان (نیوز ایجنسیاں) مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی تاہم صوابی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ ان کی لیگل ٹیم رہائی کے احکامات لے کر جیل پہنچی تو انہیں بتایا گیا اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔ جیل کے باہر لیگل ٹیم کے وکلا ریاض پائندہ اورندیم شاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا پیر کو ہائیکورٹ میں گرفتاری چیلنج کی جائے گی۔ واضح رہے اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا لیکن پولیس نے پھر گرفتار کر لیا تھا۔ اسد قیصر سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں