ٹریفک حادثات،گلوکار احمد نواز چھینہ سمیت 10زخمی

ٹریفک حادثات،گلوکار احمد نواز  چھینہ سمیت 10زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تیز رفتاری اور دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں معروف سنگر احمد نواز چھینہ سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔تونسہ بیراج کے نزدیک کار سڑک سے نیچے گرکر الٹنے کی وجہ سے معروف سنگر احمد نواز چھینہ اور محمد ارسلان شدید زخمی ہوگئے۔

 تونسہ موڑ کے نزدیک ڈمپر اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 32 سالہ نادر، 29 سالہ رحمت، 29 سالہ رحمت اللہ، 30 سالہ محمد اشرف، 25 سالہ محمد ذکاء اللہ، 40 سالہ شہباز، 10 سالہ فرمان، 20 سالہ عبدالرئوف، 45 سالہ محمد امین شدید زخمی ہوئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں