گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ اختتام پذیر،مربوط ردعمل کاعزم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،اے پی پی)دو روزہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ دنیا بھر کے ممالک کے وزرائے صحت ، ماہرین صحت اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے ساتھ ابھرتے ہوئے صحت کے چیلنجوں کے لئے ایک متحد ، مربوط ردعمل کے لئے بھرپور عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
سمٹ میں بصیرت انگیز مباحثوں ، معلومات کے تبادلے اور عالمی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی تعاون کے اقدامات کے قیام کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تھا ۔ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ میں اقوام کے درمیان عزم اور مشترکہ ویژن پیش کیا گیا ، مباحثوں میں باہمی تعاون سے تیار ہونے سے لے کر لچکدار صحت کے نظام کے اہم کردار تک موضوعات کا ایک وسیع میدان شامل تھا ، دنیا کے متنوع خطوں کی نمائندگی کرنے والے مندوبین نے ہماری مشترکہ تقدیر کے باہمی ربط پر زور دیتے ہوئے انمول بصیرت کا اشتراک کیا ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ قومی مفادات سے بالاتر ہم ایک مشترکہ مقصد کے لئے جمع ہیں تاکہ سب کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی صحت کی حفاظت کے حصول کے لئے مل کر آگے بڑھیں جیسا کہ ہم نے ایک صحت مند سیارے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ، ہم ہمیشہ 'ایک ساتھ' رہیں گے ۔ وفاقی سیکرٹری افتخار شلوانی نے شرکا کی طرف سے اتفاق رائے کے اعلامیہ کی اہم خصوصیات پیش کیں ۔ اعلامیہ میں اہم وعدوں اور ایکشن پوائنٹس کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو عالمی صحت کی حفاظت کے شعبے میں مستقبل کے اقدامات کی رہنمائی کریں گے ۔