تیز ترین انٹرنیٹ:پی ٹی اے کا وائی فائی 7 لائسنس دینے کا منصوبہ
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلئے وائی فائی سیون لائسنس دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
پی ٹی اے نے گزشتہ 2 سالوں میں 60 فکسڈ لوکل لوپ اور 86 کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز لائسنس دیئے۔ پی ٹی اے نے (6-GHz) سکس گیگا ہرٹز بینڈ انٹرنیٹ سروس کیلئے لائسنس جاری کرنے کامنصوبہ بنایا ہے ۔ منصوبہ کے تحت وائی فائی سکس اور وائی فائیو سیون مستقبل کیلئے انٹرنیٹ سروس کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بینڈوتھ فراہم کرے گا۔ پی ٹی اے وائی فائی سکس کے آلات راؤٹرز، لیپ ٹاپس، ایکسیس پوائنٹس کی تجارتی بنیاد پر دستیابی پر بھی کام کر رہا ہے۔