خواجہ سراؤں نے الگ پولنگ سٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا

خواجہ سراؤں نے الگ پولنگ  سٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (محمد اشفاق سے )عام انتخابات میں3ہزار29 خواجہ سرا ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں خواجہ سراؤں نے الیکشن کمیشن سے الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق عام انتخابات میں ملک بھر سے 3029 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،دستاویزات کے مطابق 2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں 11سو 16 کا اضافہ ہوا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں جن کی تعداد 2200ہے جبکہ 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 1356تھی۔دوسری جانب خواجہ سراؤں نے الگ پولنگ اسٹیشنز قائم نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے خواجہ سراؤں کی تنظیم کی سر براہ عاشی بٹ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے ان کے لیے الگ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں تاکہ وہ آسانی سے حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں