لاہور :قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر ن لیگ ، 3 آزاد امیدوارکامیاب
لاہور(محمداشفاق سے )لاہور میں قومی اسمبلی کی تمام 14نشستوں کے نتائج آچکے ہیں جس میں 9نشستیں مسلم لیگ ن ، 3 آزاد امیدواروں نے حاصل کرلیں جبکہ 2 نشستیں استحکام پاکستان پارٹی نے حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 30اور قومی اسمبلی کے 14حلقوں پر الیکشن ہوا۔
لاہور کے حلقہ این اے 117میں استحکام پاکستان کے امیدوار عبدالعلیم خان 91489 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ علی اعجاز بٹر 80838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 118سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز105960ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 100813ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی مریم نواز 83855ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں آزادامیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،این اے 120 سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار عثمان حمزہ 49222ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 121 سے آزادامیدوار وسیم قادر 78803ووٹ لے کرُ کامیاب قرار پائے ،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 70597وو ٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے ، این اے 122سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 117109ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،مسلم لیگ ن کے سعد رفیق 77907ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 123میں مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63953ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار افضال عظیم 48286ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 124سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال 55387ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43594ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر 65102 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار جاوید عمر نے 51144 ووٹ حاصل کئے ،این اے 126سے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر 677171ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر 60479ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ این اے 127سے ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ 98210 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ظہیر عباس 82230ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور بلاول بھٹوزرداری 15005ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 128 سے استحکام پاکستان کے عون چودھری 172576ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر قرار دیئے گئے ، این اے 129 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار میاں محمد اظہر 103817ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، مسلم لیگ ن کے محمد نعمان 71540و وٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 130 سے ن لیگ کے نواز شریف 107124ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 101524ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ لاہور میں 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر بھی ن لیگ کو برتری مل گئی۔ لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 22 حلقوں کے نتائج کے مطابق 16نشستیں مسلم لیگ ن، 5نشستیں آزاد امیدواروں اور ایک نشست استحکام پاکستان حاصل کر پائی۔ پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے رہنما سمیع اللہ نے 42579 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، محمد یاسر 38262 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی146 سے مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ 30587ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،آزاد امیدوار جنید رزاق 28515ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 147 سے حمزہ شہباز 51838ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،آزاد امیدوار محمد خان مدنی 46494ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 148 سے مسلم لیگ ن کے مجتبیٰ شجاع الرحمن 37998ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار صبا دیوان 31560ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، (استحکام پاکستان)کے عبد العلیم خان پی پی 149 سے 51756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار ذیشان رشید 47998ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 150 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر 34956ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ،آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30314ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 151میں مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ 38232ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، آزاد امیدوار حماد علی 15839 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 152سے مسلم لیگ ن کے ملک وحید 34664ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ آزاد امیدوار نعمان مجید29676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 153سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق 35232ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی پی 154سے مسلم لیگ ن کے غلام حبیب اعوان 26014ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار شکیل احمد 24ہزار 156 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی155 سے آزاد امیدوار حافظ فرحت عباس 45036ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ن لیگ کے میاں نصیر 27039ووٹ حاصل کرسکے ۔ پی پی 156 سے آزاد امیدوار علی امتیاز وڑائچ 54031 ووٹ لے کر کامیاب ،مسلم لیگ ن کے یاسین سوہل 35114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ، پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 38642ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،آزاد امیدوار یوسف علی 23847ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔ پی پی 159 سے مریم نواز 23558ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ،آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21451ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی 26781ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار اعظم نیازی 21249ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ،پی پی 161 سے آزاد امیدوار فرخ جاوید 46947ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ن لیگی امیدوار عمر سہیل بٹ 28855ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 162 سے مسلم لیگ کے شہباز علی کھوکھر 43 ہزار 422 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار شبیر احمد 40 ہزار 488 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے عمران جاوید 23120ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار عظیم اللہ21778 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 164 سے شہباز شریف 27099ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار محمد یوسف 25919وو ٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی165 سے آزاد امیدوار احمر بھٹی 29390ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد نذیر 28427ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی پی 166 سے مسلم لیگ ن کے انس محمود 32270ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار خالد گجر 30611ووٹ پر کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 167 سے مسلم لیگ ن کے عرفان شفیع کھوکھر 23248ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار عمار بشیر 21169ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، پی پی 168سے مسلم لیگ ن کے فیصل ایوب 32727 ووٹ لے کر کامیاب ،آزاد امیدوار ملک ندیم عباس 27577 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 169 سے ن لیگ کے ملک خالد پرویز کھوکھر 85018ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار میاں محمودالرشید 62805ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 170 سے آزاد امیدوار ہارون اکبر 64143ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے مسلم لیگ ن کے رانا احسن شرافت 40661 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پی پی 171 سے آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61847ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ن لیگ کے مہر اشتیاق 36955ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 172 سے آزاد امیدوار مصباح واجد 31378ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، مسلم لیگ ن کے رانا مشہود 28646ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 173مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب احمد 63 ہزار 236 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔آزاد امیدوار49 ہزار517 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 174 سے ن لیگ کے بلال یاسین 36265ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، آزاد امیدوار چوہدری اصغر 33953ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔