وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز

 وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی مرکز میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے پر سندھ کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپاٹی میں فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز موجود ہے جبکہ مرادعلی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ سندھ میں پیپلزپارٹی 110 نشستوں کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری نے مرکز میں کوئی عہدہ قبول نہ کیاتو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں